کراچی : خواتین کی سیریل کلنگ، پولیس پریشان

karachi

karachi

کراچی : (جیو ڈیسک) خواتین کی سیریل کلنگ کے واقعات نے پولیس کو پریشان کر دیا، ملزم ایک ہی ہے اور طریقہ واردات بھی ایک ہی ہے۔

گرومندر کے قریب تھیلے میں بند ایک خاتون کی لاش کے ٹکڑے ملے ایک دن قبل نبی بخش کے علاقے سے بھی خاتون کی لاش کے ٹکڑے ملے تھے۔ پولیس کے مطابق ٹکڑے ایک ہی خاتون کے ہیں جو ملزمان نے مختلف جگہوں پر پھینکے۔

اسی طرح کا واقعہ چند دن قبل پیش آیا اور ایک خاتون کے ٹکڑے کرکے ملزم نے مختلف علاقوں میں پھینکے جو تین دن میں پولیس کو ملے تھے۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی نے ہدایت جاری کی کہ خواتین کے قتل کی ابتدائی تفتیشی رپورٹ فراہم کی جائے۔