کراچی: دھاندلی کے خلاف جماعت اسلامی کے تحت دھرنے نویں روز بھی جاری رہا

Sit

Sit

کراچی: (جیو ڈیسک)کراچی مزار قائد پراحتجاجی دھرنا دیا گیا۔ دھرنے سے جماعت اسلامی کراچی کے امیر محمد حسین محنتی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جماعت اسلامی نے دوبارہ انتخابات کرانے کیلئے سپریم کورٹ میں پٹیشن داخل کردی ہے اور ہمیں امید ہے کہ چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کراچی کے عوام کی ضرور داد رسی کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ چیف الیکشن کمشنر کو بھی دھاندلیوں کے ثبوت اور حقائق ایک درخواست کی صورت میں پیش کردئیے ہیں۔

جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل ڈاکٹرفرید احمد پراچہ نے خطاب میں کہاکہ کراچی میں بنیادی مطالبہ ری الیکشن کانہیں بلکہ الیکشن کا ہے کیونکہ کراچی میں سرے سے کوئی الیکشن ہواہی نہیں۔انہوں نے کہاکہ فوج کی نگرانی میں 43 پولنگ اسٹیشنز پر پرامن طریقے سے پولنگ ہوسکتی ہے اور فوج اندر داخل ہوکر انتخابات کو شفاف کراسکتی ہے تو یہ ایک نمونہ ہے۔