کراچی: رات سے اب تک فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں تین افراد ہلاک

karachi firing

karachi firing

کراچی:(جیو ڈیسک) کراچی میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں رات سے اب تک تین افراد جان کی بازی ہار گئے، پی آئی بی میں دستی بم کا حملہ، ایک خاتون زخمی۔پی آئی بی تھانے کی حدود میں عسکری پارک کے قریب نامعلوم افراد نے ایک گھر پر دستی سے حملہ کرکے فرار ہوگئے ، جس کے نتیجے میں اس گھر کی رہائشی ایک خاتون معمولی زخمی ہوئی، جسے نجی اسپتال منقل کیا گیا ہے ، دھماکے کی آواز دو ر دور تک سنائی دی، دھماکے سے گھر کے دروازے اور کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے ۔ پولیس واقعے سے لاعلم رہی ، اور آخری اطلاعات تک جائے وقوعہ پر نہ پہنچ سکی۔

ناظم آباد گول مارکیٹ کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا، منگھوپیر کے علاقے سیوسیم نامی شخص کی لاش ملی، جس کا گلا کاٹ کر قتل کیا گیا تھا، رات گئے ملیر کھوکھرا پار میں بھی فائرنگ سے ارسلان نامی شخص جاں بحق ہوا۔