مشیرداخلہ کی سائبرکرائم کیخلاف کارروائی کی ہدایت

rehman malik

rehman malik

اسلام آباد (جیو ڈیسک) مشیر داخلہ رحمان ملک نے ایف آئی اے کو سائبر کرائم کیخلاف کارروائی کی ہدایت کردی۔ ان کا کہنا ہے انٹرنیٹ پر قابل اعتراض مواد کی اشاعت کیخلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔وزرات داخلہ سے جاری اعلامیے کیمطابق وفاقی مشیر داخلہ رحمان ملک نے سائبر کرائم کیخلاف ایف آئی اے کو سخت کارروائی کی ہدایت کی ہے ۔ انہوں نے قابل اعتراض مواد کی اشاعت کرنے والے عناصر کیخلاف قانونی چارہ جوئی کا حکم دیا۔

مشیر داخلہ نے ڈی جی ایف آئی اے کو ہدایت کی وہ ضروری اقدامات کرکے رپورٹ پیش کریں۔ انہوں نے مذہبی ویب سائٹ پر پابندی کی بھی تحقیقات کا حکم دیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر رحمان ملک کا کہنا تھا کہ کالعدم تنظیموں کے ویب پیجز بندکرنے کیلئے ایف آئی اے کو حکم دیدیا ہے۔ انتہاپسندی اور نفرت کا پرچار کرنے والی ویب سائٹس بند کی جائیں گی۔

کسی کو یہ حق نہیں پہنچتا کہ دوسرے مسلک کیخلاف قتل کے فتوے جاری کرے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ آپس میں برداشت کو فروغ دیا جائے۔