کراچی : رکشے پر فائرنگ سے 4 افراد ہلاک، 2 زخمی ہوگئے

karachi firing

karachi firing

کراچی : (جیو ڈیسک)کراچی میں الاصف اسکوائر کے قریب رکشے پر فائرنگ کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے ہیں،پولیس نے افغان بستی میں ٹارگٹڈ آپریشن کرکے متعدد افرادکو حراست میں لے لیا ،فائرنگ کے دیگر واقعات میں مزید دو افراد جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے۔ الاصف کے قریب افغان اڈے پر انصاف امن کمیٹی کے ارکان جو چور پکڑ کر رکشے میں پولیس اسٹیشن جارہے تھے کہ مسلح افراد نے راستے ہی میں فائرنگ کردی جس سے چار افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے ،جاں بحق ہونے والوں میں دو بھائی بھی شامل ہیں۔ فائرنگ کے بعد ملزمان چور کو چھڑا کرلے جانے میں کامیاب ہوگئے ۔ پولیس نے رات گئے افغان بستی کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کرکے متعدد افراد کو حراست میں لے کر تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔

کراچی میں رات گئے فائرنگ کے دیگر واقعات حسن اسکوئر ،اردو سائنس کالج، لی مارکیٹ کے قریب پیش آئے جہاں تین افراد زخمی ہوئے ،گزشتہ روز قصبہ کالونی میں فائرنگ سے زخمی ہونے والا شخص عباسی شہید اسپتال میں دم توڑ گیا۔