کوئٹہ : سریاب لنک روڈ پر فائرنگ سے چار پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے

quetta

quetta

کوئٹہ : (جیو ڈیسک)کوئٹہ میں پولیس کو ایک بار پھر دہشت گردی کا نشانہ بنایا گیا۔ سریاب لنک روڈ پر فائرنگ سے چار پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے۔ سیکورٹی فورسز نے ملزمان کی تلاش کردی۔بلوچستان کے دارالحکومت میں پولیس پھر نشانہ بنی۔ موٹرسائیکلوں پر سوار چار پولیس اہلکار معمول کے گشت پر تھے کہ لنک سریاب روڈ بادینی کراس کے قریب نامعلوم حملہ آوروں نے ان پر اندھا دھند گولیاں برسائیں اور فرار ہوگئے۔ فائرنگ کی زد میں آنے والے چاروں اہلکار موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ اطلاع ملنے پر پولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے پہنچ کر لاشوں کو سول اسپتال منتقل کیا۔

واقعے کے بعد پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری جائے وقوع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکھٹے کئے۔ شہر میں سیکیورٹی الرٹ اور ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ۔