کراچی : سندھ اسمبلی کا اجلاس آج ہو گا، کالا باغ ڈیم کے خلاف قرار داد پیش کی جائے گی

Sindh Assembly

Sindh Assembly

کراچی (جیوڈیسک) سندھ اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا، جس میں کالا باغ ڈیم سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف مشترکہ قرارداد لائی جائے گی۔ سندھ اسمبلی کے اجلاس میں سندھ سول سرونٹس ترمیمی بل سمیت سات بل متعارف کرانے اور منظوری کے لئے کالا باغ ڈیم کیخلاف مشترکہ قراردادلائی جائے گی۔

سندھ ہائی ڈینسٹی ڈویلپمنٹ بورڈ ترمیمی بل سمیت ملک کی پہلی لا یونیورسٹی کے قیام کے لئے بل بھی ایجنڈے کا حصہ ہے۔ سیشن پانچ روز جاری رہنے کا امکان ہے۔ پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی عمران لغاری نے کہا ہے کہ کالا باغ ڈیم ان کی لاشوں پر ہی بن سکتا ہے اور یہ ملک کی سلامتی کے لئے خطرہ ہے۔ پیپلز پارٹی کارکنوں کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان کے خلاف منصوبوں کو روکنے کے لئے جان کی قربانی سے بھی دریغ نہیں کریں گے۔