کراچی سٹاک میں نئے ریکارڈ بننے کا سلسلہ تھم گیا

Karachi Stock Exchange

Karachi Stock Exchange

کراچی(جیوڈیسک)کراچی سٹاک مارکیٹ میں نئے ریکارڈ بننے کا سلسلہ کم از کم وقتی طور پر تھم گیا، عید کی چھٹیوں سے قبل آخری سیشن کے دوران مندی رہی۔

مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز سے ہی دبائو دیکھا گیا۔ سیمنٹ فرٹیلائزر اور ٹیلی کام سیکٹر میں فروخت ہوتی رہی۔ عید کی چھٹیوں سے قبل سرمایہ کاروں نے محتاط رویہ اختیار کیا۔ کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس باون پوائنٹس کی کمی سے پندرہ ہزار آٹھ سو بارہ پر بند ہوا۔ مجموعی طور پر سترہ کروڑ سے زائد شیرز کا کام ہوا۔