عید الاضحی کے انتظامات کا جائزہ لینے کے سلسلے میں افسران و ملازمین اور یو سی سیکریٹری کا خصوصی اجلاس

کراچی: ایڈمنسٹریٹر / چیف آفیسرکورنگی ٹائون محمد سمیع خان زیر صدارت عید الاضحی کے انتظامات کا جائزہ لینے کے سلسلے میں افسران و ملازمین اور یو سی سیکریٹری کا خصوصی اجلاس منعقد ہوا اس موقع پر ان کے ہمراہ ٹائون آفیسر انفرااختر خان خٹک اور دیگر محکمہ جاتی افسران بھی موجود تھے اس موقع پر انہو ں نے کہا کہ عیدالا ضحی کے موقع پر تمام افسران و ملازمین کی چھٹیاں منسو خ کر دی گئیں ہیں اور عید الا ضحی کے دنوں میں تمام ڈپارٹمنٹ دستیاب وسائل بروئے کار لاتے ہوئے اپنی خدمات انجام دیں اور اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی کوتاہی ،سستی اور نااہلی کو برداشت نہیں کیا جائیگا اس موقع پرایڈمنسٹریٹر / چیف آفیسرکورنگی ٹائون محمد سمیع خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عید الاضحی کا مطلب اللہ کی راہ میں جانوروں کی قربانی ہے لیکن ٹائون کا عملہ جہاں ایک طرف اپنے گھر پر قربانی دیگا۔

دوسری طرف لاکھوں لوگوں کو بیماریوں سے بچانے کیلئے عید کی خوشیوں کو اپنے خاندان کے ساتھ منانے کے بجائے کورنگی کی گلی کوچوں میں صفائی کا معائنہ کرتے ہوئے گذاریں گے یقینا افسران کی یہ قربانی اللہ کی راہ میں قبول ہوگی انہوں نے اس موقع پر سولڈ ویسٹ کے عملے کو تاکید کی کہ آلائشوں کے اٹھانے کے سلسلے میں کسی قسم کی کوئی کو تاہی بر داشت نہیں کی جائے گی کورنگی ٹائون میں عید الا ضحی کے تینوں ایام میںآلائشوں کو بروقت اٹھانے اور پورے ٹائون میں جراثیم کش ادویات کا اسپرے خصوصا ان جگہوں پر جہاں قربانی کے جانوروں کا خون بہا ہو وہاں اسپرے کرنے،دھلائی اور صفائی ستھرائی کرنے کے کاموں کو حتمی شکل دے دی گئی تفصیلات کے مطابق ٹائون کی اپنی گاڑیوں کے علاوہ سوزوکیاں بھی کرا ئے پر حاصل کی جائیں گی جو گلیوں کناروں اور جھاڑیوں میں پھینکی گئی آلائشوں کو اٹھا کر ڈمپنگ گرائونڈ تک پہنچائے گی آلائشوں کو بر وقت اٹھانے کے لئے 09 شکایتی مرکز بنائے گئے ہیں ایک کنٹرول روم ٹائون آفس میں بنایا گیاہے اس فون نمبر 35054972 ،35070568پر بھی شکایات نوٹ کرائی جاسکتی ہیںجبکہ ہر یونین کونسل میں آلائشوں کو بر وقت ٹھکانے لگانے کے لئے کیمپ آفس قائم کر دیئے گئے ہیں ان کیمپ آفس میں بھی عوام الناس اپنی شکایات درج کراسکتے ہیں۔

Mohammad Sami Khan Meeting

Mohammad Sami Khan Meeting