کراچی : سی این جی اسٹیشن 48 گھنٹے کیلئے بند رہیں گے

Karachi CNG Stations

Karachi CNG Stations

کراچی (جیوڈیسک) کراچی سمیت سندھ میں سی این جی اسٹیشن آج صبح آٹھ بجے سے اڑتالیس گھنتے کے لئے بند رہیں گے۔ پبلک ٹرانسپورٹ کی کمی سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

سوئی سدرن گیس کمپنی کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھر میں گیس فیلڈ سے کم فراہمی کے باعث لوڈ منیجمنٹ کے تحت گیس کی فراہمی بند رہیگی۔ کسی سی این جی اسٹیشن نے خلاف ورزی کرکے پمپ کھولا تو اس کی گیس کی فراہمی مزید چوبیس گھنٹے بند کر دی جائے گی۔