کراچی : فائرنگ اور تشدد ، 2 افراد ہلاک

Karachi Firing

Karachi Firing

کرچی (جیوڈیسک)کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات 2 افراد ہلاک ہوگئے۔ پولیس کے مطابق شاہ فیصل کالونی نمبر 3 میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوا ، مقتول کی عمر 25 سے 30 سال کے درمیان ہے۔

پولیس کے مطابق لیاری کے علاقے میں ککری گراونڈ کے نزدیک سے ایک شخص کی لاش ملی ، جس کی آنکھوں پر پٹی اور دونوں ہاتھوں پر رسی سے بندھے ہوئے تھے ، مقتول کی فی الحال شناخت نہیں ہو سکی ہے۔ لاش کو پولیس کاروائی کے لئے سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔