کراچی : فائرنگ اور پرتشدد واقعات،4 افراد جاں بحق ہوگئے

karachi firing

karachi firing

کراچی(جیوڈیسک)کراچی میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں چار افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق گلبہار میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل کردیا۔ لانڈھی میں بھی ایک شخص کو گولیوں کا نشانہ بنا دیا گیا۔ ماڑی پور روڈ کے قریب مین ہول سے کئی روز پرانی لاش ملی مقتول کی شناخت تصور علی کے نام سے ہوئی۔

دوسری بوری بندلاش لیاری بھیم پورہ سے ملی ۔ مقتول کو تشدد کے بعد فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا۔ نارتھ کراچی میں فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہو ا تو احسن آباد میں ڈکیتی میں مزاحمت کرنے پر ملزمان نے فائرنگ کرکے ایک خاتون کو لہو لہان کردیا۔