عراق: یکے بعد دیگرے بم دھماکوں میں 12 افراد ہلاک

iraq blast

iraq blast

عراق(جیوڈیسک)عراق کے مختلف علاقوں میں ہونے والے یکے بعد دیگرے بم دھماکوں میں بارہ افراد ہلاک ہو گئے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق بغداد کے جنوب مشرقی ڈسرکٹ حسینیہ میں یکے بعد دیگرے ہونے والے دو بم دھماکوں میں سات افراد ہلاک ہوئے۔

کرک میں نامعلوم افراد نے ایک گھرمیں گھس کر ایک ہی خاندان کے چارافراد کو ہلاک کردیا۔ حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گرد حملوں میں جولائی کے مہینے میں تین سو پچیس افراد ہلاک ہوئے۔