شام : سیکو رٹی فورسز اور باغیوں میں جھڑپیں جاری

Syria clashes

Syria clashes

شام (جیوڈیسک) شام کی سیکو رٹی فورسز اور باغیوں میں جھڑپیں جاری ہیں جس کے نتیجے میں مزید پچاس افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ دوسری جانب جنرل اسمبلی نے شام کے خلاف قرارداد مذمت منظور کرلی ہے جسے روس نے پوری دنیا کیلئے نقصان دہ قرار دیا ہے۔ بھاری اکثریت سے پاس ہونے والی قرارداد میں شام کی حکومت کی شدید مذمت کی گئی ہے۔ قرارداد کے محرک سعودی عرب نے قرارداد کی منظوری کو شامی عوام کی فتح قرار دیا۔ شام کے سفیر نے اسے ڈھونگ قرار دیتے ہوئے قراردادکی مذمت کی ہے۔

ایک سو ترانوے کے ایوان میں ایک سو تینتیس ممالک نے حق اور بارہ نے مخالفت میں ووٹ دیئے۔اکتیس ممالک غیرجانب دار رہے۔ شام میں جاری سرکاری فورسز اور باغیوں میں جاری جھڑپوں میں اب تک ہزاروں افراد مارے جا چکے ہیں۔ اپوزیشن نے دعوی کیا ہے کہ شہر حما میں جھڑپوں کے دوران مزید پچاس افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔