کراچی : فائرنگ اور پرتشدد واقعات،5 افراد ہلاک ہوگئے

Karachi Firing

Karachi Firing

کراچی(جیوڈیسک)کراچی میں فائرنگ اور پر تشدد واقعات میں خاتون سمیت پانچ افراد جاں بحق ہوگئے. پولیس اور رینجرز نے بلدیہ ٹان اور عباس ٹاون میں سرچ آپریشن کے بعدسترہ مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر اسلحہ برآمد کرلیا۔

پولیس کے مطابق بھینس کالونی سکھن پولیس اسٹیشن کے قریب سے خاتون کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی ۔ نارتھ ناظم آباد بلاک ایچ میں بھی کچرا کنڈی سے تشدد لاش ملی ، دونوں لاشوں کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی ۔ رات گئے پی آئی بی کالونی مینا بازار کے قریب نامعلوم افراد نے گاڑی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں تینوں افراد جاوید ، ضیا اور تیسرا شخص زخموں کی تاب نہ لا کر جاں بحق ہوگئے۔

بلدیہ ٹاون عابد آباد میں پولیس نے رات گئے جرائم پیشہ افراد کے خلاف سرچ آپریشن کے بعد چودہ مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا پولیس نے بلدیہ ٹان عابد آباد میں گھر گھر تلاشی لی اس دوران تمام داخلی اور خارجی راستے بند کردیئے گئے تھے آپریشن میں پولیس کی بھاری نفری نے حصہ لیا ، آپریشن کے دوران حراست میں لیئے گئے افراد سے اسلحہ بھی برآمد ہوا جنہیں تفتیش کے لیئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ۔

سہراب گوٹھ میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے خاتون سمیت تین افراد کوگرفتار کرلیا۔ دوسری جانب عباس ٹاون میں رینجرز نیکارروائی کرتے ہوئے،تین مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔