کراچی: فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں سات افراد ہلاک

karachi killing

karachi killing

کراچی کے مختلف علاقوں میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں فائرنگ اور تشدد کے دیگر واقعات میں سات افراد ہلاک ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ملیرکالا بورڈ اور اورنگی ٹاؤن سیکٹر ون سی میں فائرنگ سے دو افراد ہلاک ہو گئے۔
سچل کے علاقے کنیز فاطمہ سوسائیٹی میں فائرنگ سے چالیس سالہ پیرل خان ہلاک ہو گیا۔ گلستان جوہر اجمیر پرائز کی چھت سے ایک لڑکی کی لاش ملی۔ پولیس کے مطابق لعش تین روز قبل پرانی ہے جسے مبینہ طور پر زیادتی کے بعد قتل کیا گیا ہے۔
کورنگی کے علاقے میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر سیکیورٹی کمپنی کا گارڈ ہلاک ہوگیا۔ منگھوپیر کے علاقے سلطان آباد میں سیمنٹ فیکٹر ی کے قریب فائرنگ سے دو افراد ہلاک ہو گئے۔