خفیہ میمو معاملہ، قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا

national assembly

national assembly

امریکی ایڈمرل مائیک مولن کو لکھے گئے خفیہ میمو کے معاملے پر پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا۔ منصور اعجاز کی جانب سے بھیجے گئے خفیہ میمو پر حسین حقانی تو استعفے دے چکے ہیں ۔ مگر ذمہ داروں کے تعین کے لیے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج ہورہا ہے۔
اجلاس میں وزیرخارجہ، وزارت خارجہ کے حکام، امریکا میں پاکستان کی نامزد سفیر شیری رحمان بھی شریک ہوں گی۔ بریفنگ کیلیے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹننٹ جنرل احمد شجاع پاشا کو مدعو کیا گیا ہے۔