کراچی : فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں3 افراد جاں بحق،3 زخمی

Karachi Firing

Karachi Firing

کراچی(جیوڈیسک)کراچی میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں تین افراد جاں بحق اور خاتون سمیت تین افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق گارڈن شو مارکیٹ کے قریب فائرنگ سے عدنان نامی شخص جاں بحق،اور دانش زخمی ہوگیا۔ تھانہ عوامی کالونی کی حدود میں کورنگی نمبر چھ سے ایک نوجوان کی لاش ملی ، جسے فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا ، مقتول کی شناخت اختر کے نام سے ہوئی۔

رزاق آباد میں ایک گھر سے ایک شخص کی لاش ملی جسے تشدد کرکے قتل کیا گیا تھا ۔ مقتول کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی ہے ، مقتولین کی لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا ، بولٹن مارکیٹ میں فائرنگ سے ایک شخص زخمی ،لانڈھی کے علاقے میں بھی فائرنگ سے تیس سالہ خاتون زخمی ہوئی، زخمیوں کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا۔