تحصیل کبل میں فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا

Swat

Swat

سوات (جیوڈیسک) سوات کی تحصیل کبل کے نواحی علاقے قلاگے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے امن کمیٹی کے چار کارکن جاں بحق، جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کو مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت کبل اسپتال منتقل کر دیاہے۔

واقعے کے بعد سیکورٹی فورسز اور مقامی پولیس نے علاقے کا محاصرہ کرکے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے ، آئی ایس پی آر کے مطابق جاں بحق ہونے والے افراد کا امن کمیٹی سے کوئی تعلق نہیں۔