پشاور : پولیس وین پر بم حملہ، 2 اہلکار جاں بحق

Peshawar

Peshawar

پشاور (جیوڈیسک)پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں پولیس وین پر بم دھماکے کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔ پولیس کے مطابق دھماکا کوہاٹ روڈ پر شہاب خیل پولیس چوکی کے قریب ہوا۔

ایس پی رورل جاوید خان کے مطا بق دھماکے میں پولیس وین کونشانہ بنایا گیا۔ جس میں سب انسپکٹر سمیت دو اہلکار جاں بحق ہو گئے۔ واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔