کراچی: فائرنگ سے خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق

killing

killing

کراچی: (جیو ڈیسک) فائرنگ کے مختلف واقعات میں خاتون سمیت چار افراد جاں بحق ہو گئے۔ بلدیہ ٹاؤن میں فائرنگ سے پرائیوٹ اسکول کا پرنسپل جاں بحق ہو گیا۔ پولیس کے مطابق پرنسپل کی شناخت افتخار بشیر کے نام سے ہوئی ہے۔ عزیرآباد سے ایک خاتون کی لاش ملی ہے جسے فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا۔ کورنگی نمبر اکاون سی میں نامعلوم افراد نے ایک گاڑی پر فائرنگ کر دی جس سے ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔

لیاری کے علاقے میراں ناکہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا جس کی شناخت گل ایاز کے نام سے ہوئی ہے۔