کراچی : فائرنگ کے تازہ واقعات،3افراد ہلاک،3ٹارگٹ کلرز گرفتار

Target killing

Target killing

کراچی : (جیو ڈیسک)کراچی میں قتل و غارت گری کا سلسلہ نہ رک سکا۔ آج  فائرنگ کے تازہ واقعات میں تین افراد جاں بحق اور خاتون سمیت دو افراد زخمی ہوئے۔ کورنگی میں رینجرز نیکارروائی کر کے تین ٹارگٹ کلرز گرفتار کر لئے۔ روشنیوں کے شہرکراچی کو بد امنی نے گہنا دیا۔ کوئی دن نہیں گزررہا جب شہر کو انسانی خون سے نہ رنگا جا رہا ہو ۔جون کے آغاز میں قاتلوں نے مزید زندگیوں کے چراغ گل کر دیئے۔ لیاری میں احمد شاہ بخاری روڈ پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوا تو سرجانی میں تین افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ ایک شخص ملیر کھوکھرا پار میں نشانہ بنا۔

پاک کالونی بڑا بورڈ کے قریب ملزمان نے دکان پر فائرنگ کردی اور دستی بم پھینکا ۔ جو پھٹ نہ سکا واقعے میں دو افراد زخمی ہوئے۔ دوسری طرف جرائم پیشہ افراد کے خلاف ٹارگٹڈ ایکشن بھی جاری ہے۔کورنگی میں رینجرز نے بیس سے زائد وارداتوں میں ملوث تین ٹارگٹ کلرز گرفتار کر کے دوکلاشنکوف اور تین پستول برآمد کرلئے۔