کراچی : فائرنگ کے مختلف واقعات میں 6 افراد ہلاک

karachi firing

karachi firing

کراچی میں صبح سے اب تک فائرنگ کے مختلف واقعات میں چھ افراد ہلاک ہو گئے۔ پی آئی بی کالونی مین بازار میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے تیس سالہ کامران ہلاک ہوگیا۔ فیڈرل بی ایریا بلاک 16میں مسلح ملزمان کی فائرنگ سے موٹر سائیکل سوار 45سالہ انکم ٹیکس آفیسرعباس حسین ہلاک ہو گیا۔
گلستان جوہر رابعہ سٹی میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں دو نوجوان اٹھارہ سالہ اسد اور سترہ سالہ اجمل ہلاک ہوگئے۔ رسالہ تھانے کے احاطے میں قائم دوکان میں ڈکیتی کیدوران مزاحمت پر پچپن سالہ رمضان ہلاک ہوگیا۔ نارتھ کراچی کے علاقے میں واقع صنوبر ہائیٹس میں فائرنگ سے تعینات سیکیورٹی گارڈ ہلا ک ہو گیا۔