کراچی: قصبہ کالونی میں رینجرز کا آپریشن، 5 افراد گرفتار

Karachi

Karachi

کراچی : (جیو ڈیسک) قصبہ کالونی میں رینجرز نے ٹارگٹڈ آپریشن کر کے پانچ مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے جبکہ شہرمیں جرائم اور ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں پر قابو نہ پانے پر دو ایس ایچ اوز معطل کر دیئے گئے ہیں۔

حراست میں لیے گئے مشکوک افراد کو نامعلوم مقام پر منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی گئی۔ رینجرز حکام کا کہنا ہے کہ کارروائی سیاسی جماعت کے کارکنوں کے قتل میں ملوث ملزموں کی تلاش میں کی گئی ۔کراچی میں ٹارگٹ کلنگ روکنے میں ناکامی پر دو ایس ایچ اوز کو معطل کر دیا گیا۔ معطل ہو نے والوں میں ایس ایچ او ز میں پیرآباد کے پرویز گجر اور ایس ایچ او اورنگی ٹاؤن اختر جاوید شامل ہیں۔