آرمی چیف کا کورہیڈ کوارٹر پشاور کا دورہ

Peshawar

Peshawar

پشاور : (جیو ڈیسک) بری فوج کے سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی نے کور ہیڈ کوارٹر پشاور کا دورہ کیا، آرمی چیف کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کے خلاف آپریشن میں اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ سویلین ہلاکتیں کم سے کم ہوں۔

کور کمانڈر پشاور لیفٹینٹ جنرل خالد ربانی نے آرمی چیف کو دہشتگروں کے خلاف جاری آپریشن اور انفراسٹرکچر کی بحالی سے متعلق مختلف منصوبوں کے بارے میں بریفنگ دی۔ آرمی چیف نے دہشتگردوں کے خلاف جاری آپریشن پر اطمینان کا اظہار کیا۔ اس سے پہلے آرمی چیف نے پشاور کینٹ میں شہدا کی یاد گار پر پھولوں کی چادر چڑھائی ۔ آرمی چیف سی ایم ایچ پشاور بھی گئے اور زخمی فوجیوں کی عیادت کی۔