کراچی: لیاری میں راکٹ حملے، دو بچے زخمی

lyari

lyari

کراچی : (جیو ڈیسک) لیاری میں کلری تھانے کی حدود میں دو راکٹ فائر کئے گئے ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق راکٹ ابرہیم مسجد کے قریب داغے گئے جن کے نتیجے میں کم از کم دو بچے زخمی ہو گئے ہیں۔ پولیس اور مسلح افرادکے درمیان جاری فائرنگ کے سلسلے کے باعث کشیدگی برقرار ہے۔ مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے فائرنگ ہو رہی ہے جبکہ دوسری جانب علاقے سے لوگوں کی نقل مکانی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

آج لیاری میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری آپریشن کے چوتھے روز پولیس کے تازہ دم دستے علاقے میں پہنچ گئے ہیں جنہوں نے پوزیشنیں سنبال لی ہیں۔ علاقے میں چار روز سے بجلی اور پانی کی عدم فراہمی کے باعث لوگوں کی بڑی تعداد محفوظ مقامات کی جانب نقل مکانی کر رہی ہے۔