پی پی عدالتی فیصلے کیخلاف ہٹ دھرمی دکھا رہی ہے۔ منور حسن

Munawar Hassan

Munawar Hassan

پشاور : (جیو ڈیسک) جماعت اسلامی کے امیر منور حسن کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی عدالتی فیصلے کیخلاف ہٹ دھرمی دکھا رہی ہے، صدر اور وزیر اعظم دونوں سر سے پیر تک کرپشن میں ڈوبے ہوئے ہیں۔ جمرود اسپورٹس اسٹیڈیم میں جلسہ اسلامی انقلاب سے خطاب کرتے ہوئے منور حسن کا کہنا تھا کہ وزیراعظم گیلانی نے سپریم کورٹ سے اپنی سزا پوری کر لی ہے اور اب نہیں اپیل کا حق بھی نہیں۔ منور حسن کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی ہمیشہ سے سپریم کورٹ کے احکامات کو نظراندازکرتی آئی ہے۔ اب سپریم کورٹ کے احکامات منوانے کے لئے عوام کو باہر آنا ہو گا۔

منور حسن کا کہنا تھا کہ قبائلی علاقوں میں ڈرون حملے بند کئے جائیں، اگر نیٹو سپلائی بحال ہوئی تو کراچی سے طور خم تک دھرنا دیا جائیگا۔ جلسہ عام سے جماعت اسلامی کے مرکزی نائب امیر سراج الحق اور صوبائی امیر پروفیسر ابراہیم سمیت دیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔