کراچی: لیاقت آباد سے احمد مگسی گروپ کے9افراد گرفتار

Karachi

Karachi

کراچی: (جیو ڈیسک) افضل ندیم ڈوگر اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ نے کراچی کے علاقے لیاقت آباد الیاس گوٹھ سے نو افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ ایس پی ایس ائی یو خرم وارث نے بتایا کہ لیاقت آباد میں الیاس گوٹھ سے گرفتار نو ملزمان گینگ وار اور کالعدم امن کمیٹی کے احمد علی مگسی گروپ سے تعلق رکھتے ہیں، ملزمان دو پولیس اہلکاروں سمیت متعدد افراد کے قتل، بھتہ اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث رہے گرفتار ملزمان میں غلام مصطفیٰ، قیصر بلوچ، محمد ارسلان، زاہد، آصف، ولید اور اشرف اور گروپ لیڈر نعیم اور عبدالرحیم شامل ہیں۔

ملزمان سے ایک ریپیٹر، چھ پستول اور دیگر سامان برآمد کیا گیا ہے، خرم وارث کے مطابق ملزمان سولجر بازار میں کرائم برانچ کے اہلکار اور الیاس گوٹھ میں اس کے بھائی کے قتل میں ملوث ہیں۔