کراچی: ماہ مقدس میں دہشت گردی جاری،8 افراد ہلاک ہوگئے

 karachi firing

karachi firing

کراچی(جیوڈیسک)کراچی میں رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں بھی قتل و غارت گری کم نہ ہوسکی۔ فائرنگ کے مختلف واقعات میں خاتون سمیت آٹھ افراد قتل کردیے گئے۔رمضان المبارک میں ابلیس کو بند کردیا جاتا ہے لیکن کراچی میں موت کے سوداگروں نے اپنا مکروہ دھندہ بند نہیں کیا ۔ یکم رمضا ن کو بھی کراچی میں لاشیں گرتی رہیں ۔ سہراب گوٹھ میں دو گروپوں کے درمیان تصادم میں تین افراد جان سے چلے گئے جبکہ دو زخمی ہوئے مرنے والوں کے ورثا نے لاشیں سپر ہائی وے پر رکھ کر احتجاج کیا اور انصاف کی دہائی دی۔

لیاری آٹھ چوک کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے بائیس سالہ خاتون کی زندگی کا چراغ گل ہوگیا۔ بلدیہ ٹان داد گوٹھ میں ایک مکان سے لڑکی کی لاش ملی۔ لانڈھی چھتیس بی کے قریب ملزمان نے فائرنگ کرکے پینتیس سالہ سلیم کو موت کے گھاٹ اتار دیا ۔ نیو کراچی کے علاقے گودھرا میں حملہ آوروں نے دو افراد صہیب قادری اورعنصر قادری کو گولیوں کا نشانہ بنایا۔