کراچی : کالعدم تنظیمیں فطرہ نہیں لے سکیں گی، رحمان ملک

rehman malik

rehman malik

کراچی (جیوڈیسک) وفاقی مشیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ کالعدم تنظیمیں فطرہ نہیں لے سکیں گی۔جن تنظیموں کو فطرہ لینا ہے انہیں قبل از ووقت متعلقہ حکام سے اجازت لینا ہوگی ۔بلاول ہاؤس کراچی میں صدر زرداری سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے رحمان ملک کا کہنا تھا کہ صدر نے کراچی میں پولیس کی کمی دور کرنے ا ور وسائل فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ سندھ پولیس میں مزید پندرہ ہزار اہلکار بھرتی کییجائیں گے ۔ نواز شریف پیپلزپارٹی کیخلاف کرپشن کے کیسز کو صحیح اور اپنے خلاف درست مقدمات کو بھی صحیح نہیں سمجھتے۔

نواز شریف پر کرپشن کی جو بات کی ہے اس پر وہ مجھ پر ہرجانے کا دعوی کریں ۔ ان کا کہنا تھا کہ ملتان الیکشن ایک ٹریلر تھا آئندہ انتخابات بھی پیپلزپارٹی ہی جیتے گی،ملتان میں چوں چوں کے مربے اور کاغذی شیر مل کر بھی پیپلزپارٹی کو شکست نہیں دے سکا ۔ ملتان کے ضمنی انتخاب میں سونامی قریب سے گزر گیا۔ یہ تاثر غلط ہے کہ موجودہ حکومت ایک سال کی توسیع چاہتی ہے۔