گیاری میں ریسکیو آپریشن جاری، مزید تین جسد خاکی نکال لئے گئے

Gayari Sector

Gayari Sector

سیاچن (جیوڈیسک)سیاچن کے گیاری سیکٹر میں برفانی تودے تلے دبے شہدا کے جسد خاکی نکالنے کا سلسلہ جاری ہے اور گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران تین مزید جسد خاکی نکال لئے گئے ہیں ، جس کے بعد برفانی تودے تلے سے شہدا کے نکالے گئے جسد خاکی کی تعداد بڑھ کر61 ہوگئی ہے۔

آئی ایس پی آر کے حکام کے مطابق ریسکیو آپریشن کے دوران مختلف اوقات میں ملبے تلے سے چار جوانوں کے جسد خاکی نکالے گئے ، جنہیں شناخت کیلئے سکستھ این ایل آئی بٹالین ہیڈ کوارٹرز گوما پہنچا دیا گیا ہے، ان جسد خاکی کی شناخت کے عمل کی تکمیل کے بعد انہیں با ضابطہ طور پر تدفین کے لئے لواحقین کے حوالے کردیا جائے گا ، پاک فوج کی جانب سے گیاری سیکٹر میں برفانی تودے تلے دبنے والے تمام 139جوانوں کو المناک سانحہ کے 52ویں روز شہید قرار دیا گیا تھا۔