کراچی: مختلف علاقوں میں فائرنگ سے پولیس اہلکار سمیت 4 افراد جاں بحق

karachi firing

karachi firing

کراچی: (جیو ڈیسک) کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ سے پولیس اہلکار اور تاجر سمیت چار افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ پولیس نے ٹارگٹ کلر سمیت تین افراد کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق منگھو پیر میں موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے سی آئی ڈی پولیس کے اہلکار محمد خان کو قتل کردیا۔ اورنگی ٹاؤن قطر موڑ کے نزدیک فائرنگ سے تیس سالہ نا معلوم شخص جاں بحق ہو گیا۔

اسٹیل ٹاؤن کے نزدیک ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سے بائیس سالہ فدا حسین جاں بحق ہو گیا۔ غریب آباد میں فرنیچر مارکیٹ کے صدر حسن علی جعفری نا معلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہو گئے۔ پولیس نے لانڈھی کے علاقے میں تیس سے زائد افراد کے قتل میں ملوث ملزم ارشد عرف چھوٹا کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے دو کلاشنکوفیں برآ مد کر لیں۔ جناح اسپتال کے نزدیک سے ٹارگٹ کلرز اور جرا ئم پیشہ افراد کو اسلحہ فراہم کرنے والے ملزم الیاس عرف گڈو کو گرفتار کر کے سات مختلف ہتھیار برآمد کر لئے۔