کراچی : مختلف واقعات میں 3 افراد قتل، 5 ملزم گرفتار

karachi firing

karachi firing

کراچی(جیوڈیسک)کراچی میں رات گئے مختلف واقعات میں دو افراد کو قتل کردیا گیا، گزشتہ رات فائرنگ سے زخمی ہونیوالا شخص اسپتال میں دم توڑ گیا۔کراچی کے علاقے بلدیہ نمبر 2 میں دو افراد سکندر اور شاہنواز کو اغوا کے بعد قتل کر دیا گیا۔ فائرنگ کے ایک اور واقعے میں راشد منہاس روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا جو مقامی اسپتال میں زیر علاج ہے۔

اورنگی ٹاون میں گذشتہ روز فائرنگ سے زخمی ہونیوالا شاہد دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ نیشنل ہائی وے پر 1 شخص ٹریفک حادثے میں جان کی بازی ہار گیا۔ دیگر واقعات میں سپر ہائی وے پر گاڑی چھیننے کی کوشش کرنے والے ملزمان سے پولیس نے مقابلہ کر کے 5 ملزمان کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا جبکہ 2 فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔