بنوں : شدت پسندوں اور پولیس کے مابین فائرنگ،5 شدت پسند گرفتار

banu

banu

بنوں (جیوڈیسک)بنوں میں پولیس نے 3 زخمیوں سمیت5 شدت پسند گرفتار کر لئے گئے۔بنوں کے علاقہ بسیا خیل میں پولیس نے مشتبہ مکان پر چھاپہ مارا۔ شدت پسندوں اور پولیس کے مابین فائرنگ کے تبادلے میں 3 شدت پسند زخمی ہوگئے۔ تینوں زخمیوں سمیت 5 شدت پسندوں کو اسلحہ سمیت پولیس گرفتار کرنے میں کامیاب ہوگئی۔

شدت پسندوں کے قبضے سے پولیس نے خودکش جیکٹ، اسلحہ اور دستی بم برآمد کر لئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری سے نیٹ ورک کے دیگر ملزموں کی گرفتاری میں اہم پیش رفت ہوگی۔