کراچی: مشتبہ کیمیکل حب منتقل کرنے کی کوشش ناکام

hub

hub

کراچی: (جیو ڈیسک) پولیس نے ایمبولنس کے ذریعے کیمیکل کے آٹھ ڈرموں کو حب منتقل کرنے کی کوشش کو ناکام بنا کر دو افراد گرفتار کر لیے۔ پولیس کے مطابق یوسف گوٹھ سے آٹھ کیمیکل کے ڈرم کو براستہ ٹاور۔ حب منتقل کرنے کی کوشش کی جارہی تھی۔

پولیس نے ٹاور کے قریب ایمبولینس کو روکا تو چیکنگ کے دوران اس میں کیمیکل کے ڈرم پڑے ہوئے تھے۔ پولیس نے مشتبہ کیمیکل کے ڈرم قبضے میں لے کر دو افراد کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق کیمیکل کا لیبارٹیرز کے ذریعے ٹیسٹ کرانے کے بعد گرفتار افراد کے خلاف کارروائی شروع کی جائے گی۔