کراچی : معاشی تنگدستی کے شکار شخص کی خود سوزی کی کوشش

man fire suicide

man fire suicide

کراچی : (جیو ڈیسک)کراچی پریس کلب کے باہر غربت بیروزگاری اور معاشی تنگدستی سے تنگ آکر ایک شخص نے خود سوزی کی کوشش کی جس کے باعث اس کا جسم پینتیس فیصد جھلس گیا۔منظور کالونی کے رہائشی خالد محمود چھ بچوں کا باپ ہے خالد کا کہنا ہے کہ اس نے دس لاکھ روپے کا قرض لیا جسے وہ ادا نہیں کرسکا اور قرض دار اسے روزانہ رقم کا تقاضہ کرتے ہیں جبکہ اس کی دوکان تھی جس کا سامان فروخت کرکے بھی وہ قرض ادا نہیں کرسکتا۔

غربت بیروزگاری سے تنگ آکر اس نے خود کو آگ لگانے کا فیصلہ کیا خالد کو تشویشناک حالت میں سول ہسپتال منتقل کیا گیا۔