کراچی: موبائل فرنچائز پر فائرنگ دو ہلاک دو زخمی

karachi

karachi

کراچی میں موبائل فرنچائز پر نامعلوم افراد کی فائرنگ میں دو افراد جاں بحق اور دو زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے  موقع پر پہنچ تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
ذرائع کے مطابق فائرنگ سے  جاں بحق ہونیوالوں میں ایک گارڈ  اور ایک لڑکی شامل ہے ۔ جن کا نام عبدالرحمان اور فائزہ بتایا جاتا ہے۔ زخمیوں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ پولیس نے موبائل فرنچائز کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ اس سے قبل کراچی میں کئی بار موبائل فرنچائز پر حملے کیئے جا چکے ہیں جس میں کئی قیمتی جانیں ضائع ہو چکی ہیں۔