کشمور: تنگوانی میں بارودی سرنگ کا دھماکہ، ایک شخص زخمی

Kashmore

Kashmore

کشمور میں تنگوانی کے قریب بھٹائی کالونی کے گائوں ہاجانوں میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں ایک چرواہا زخمی ہو گیا لیکن اس کی پندرہ بکریاں ہلاک ہوگئیں۔
دھماکے کے بعد پولیس اور رینجر ز نے علاقے کامحاصرہ کرلیا۔ اس سے پہلے شرپسندوں کی جانب سے تنگوانی گیس پائپ لائن کو اڑانے کے لئے دو دھماکے کئے جاچکے ہیں۔ لیکن پولیس تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لاسکی۔