کراچی میں ایک اور لاش برآمد،24 گھنٹے میں ہلاکتیں 11 ہو گئیں

Karachi

Karachi

کراچی : (جیو ڈیسک) لائنز ایریا کے قریب سے صبح سویرے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی۔ گزشتہ روز کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں ایم کیو ایم کے سابق یوسی ناظم خورشید عالم سمیت 10 افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔

پولیس کے مطابق لائنز ایریا ٹیکنکل سکول کے قریب سے لاش برآمد ہوئی۔ پولیس کے مطابق مقتول کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا۔لاش کو جناح ہسپتال پہنچا دیا گیا۔ میٹھادر میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہو گیا۔ پولیس کے مطابق فائرنگ سے ہلاک ہو نے والا شخص ڈاکو ہے اور شہریوں کے تشدد سے زخمی ہوا تھا۔ ادھر نیوکراچی سکیٹر 5 جی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے 20 سالہ لڑکی کو زخمی کر دیا جبکہ لانڈھی مجید کالونی، پرانی سبزی منڈی اور کورنگی کراسنگ میں فائرنگ سے 3 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمی افراد کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔