کراچی میں ترقیاتی کام جلد مکمل کیے جائیں، صدر زرداری

 Zardari

Zardari

کراچی (جیوڈیسک)صدرآصف علی زرداری نے کراچی میں ترقیاتی منصوبے جلد مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔ بلاول ہاؤس کراچی میں صدر زرداری کی زیر صدارت ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس ہوا۔ صدر زرداری نے لیاری سمیت کراچی میں ترقیاتی منصوبوں کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کے معیار پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

صدر زرداری کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ سندھ حکومت کے تحت کراچی میں نکاسی آب کے اکیس میں سے انیس منصوبے مکمل کر لیے گئے ہیں۔ اور وفاقی حکومت کے تحت چودہ میں سے بارہ منصوبوں کو مکمل کرلیا گیا۔ صدر کو بتایا گیا کہ لیاری میں تمام پرائمری اورسکینڈری اسکولز کو اپ گریڈ کردیا گیا ہے۔