کراچی میں غیرت کے نام پر دو سگے بھائیوں کو قتل کر دیا گیا

karachi murder

karachi murder

کراچی میں غیرت کے نام پر دو سگے بھائیوں کو اغواء کر کے قتل کر دیا گیا جبکہ شہر میں تشدد کے دیگر واقعات میں ایک خاتون سمیت دو افراد ہلاک ہو گئے۔  پولیس کے مطابق ملیر کے علاقے بکراپڑی سے دو بھائیوں بلال اور بابر کی لاشیں ملیں ہیں، جو ملیر کے ہی رہائشی ہیں۔ انہیں گذشتہ روز اغوا کیا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق دونوں بھائیوں کے قتل میں ملوث ایک ملزم عاطف کو گرفتار کیا گیا ہے جس نے دوران تفتیش اعتراف کیا ہے کہ اس نے غیرت کے نام پر اپنے ساتھیوں کے ساتھ ملکر دونوں بھائیوں کا قتل کیا۔
دوسری جانب ناظم آباد کے علاقے گلبہارعثمانیہ کالونی میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر سعیدہ نامی خاتون کو چھریوں کے و ار کرکے قتل کردیا۔ لانڈھی ایٹی نائن ٹیلی فون ایکسچینج کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوا۔