قبائلی علاقوں کی خواتین کو لیویز فورس میں بھرتی کرنے کا فیصلہ

levies force

levies force

وفاقی حکومت نے قبائلی علاقوں میں خواتین کو لیویز فورس میں بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا ہے، بھرتی کا آغاز اکیس اکتوبر سے کیا جائے گا۔ سرکاری زرائع کے مطابق ابتدائی طور پر مہمند ایجنسی کی مڈل پاس خواتین کو بھرتی کیاجائے گا، لیویز فورس میں بھرتی ہونے والی خواتین کے اکیس اکتوبر کو انٹرویو کئے جائیں گے۔ خواتین کو لیویز فورس میں سرچر کے طورپر رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
خواتین کی لیویز فورس میں بھرتی کیلئے عمر کی حد اٹھارہ سے پچیس سال تک مقرر کی گئی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ گھروں میں تلاشی کے دوران چادر اور چاردیواری کا تقدس رکھنے میں معاون ثابت ہو گا۔