کراچی میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں 8 افراد جاں بحق

karachi violence & Target Killing

karachi violence & Target Killing

کراچی میں مذہبی رہنما کی گاڑی پر مسلح موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور چار شدید زخمی ہوگئے۔ فائرنگ کے مختلف واقعات میں مزیدسات افراد جان سے گئے۔ حسن اسکوائرکے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے جمعیت علمائے اسلام (س)سے تعلق رکھنے والیمولانا حماد راشدی کی گاڑی پرفائرنگ کردی، جس سے ان کے بھائی اور دو محافظ سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے۔ایک زخمی دوران علاج جاں بحق ہوگیا۔ فائرنگ کی زد میں آکر اسکول وین کا ڈرائیور بھی زخمی ہوا۔

بہادرآباد میں فائرنگ سے خاتون اور جوڑیابازارمیں ایک شخص جاں بحق ہوا۔لائنز ایریا میں فائرنگ سے سولہ سالہ نوجوان جاں بحق ہوا۔ سرجانی میں فائرنگ سے ایک شخص جان سے گیا، دوسرازخمی ہوا ۔گلشن معمار سے ایک شخص کی پھندا لگی لاش ملی ہے۔