کراچی میں ٹارگٹ کلنگ نے مزید 5 جانیں لے لیں

karachi target killing

karachi target killing

کراچی (جیوڈیسک) شہر قائد کراچی میں قتل و غارت کا سلسلہ نہیں رک سکا، فائرنگ اور تشدد کے واقعات میں پانچ افراد سے زندہ رہنے کا حق چھین لیا گیا، پولیس اور رینجرز ٹارگٹ کلرز کو لگام ڈالنے میں ناکام ہیں۔ٹارگٹ کلنگ کا پہلا واقعہ کراچی کے علاقے عائشہ منزل پر رات گئے پیش آیا جہاں فائرنگ سے لیاقت آباد کا رہائشی قاسم جاں بحق ہوگیا۔

مقتول کی لاش گھر پہنچنے پر علاقے میں کشیدگی پھیل گئی۔ مشتعل افراد نے ایک بس کو آگ لگا دی۔ ڈیفنس خیابان راحت سے ایک شخص کی لاش ملی ہے جسے فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ہے۔ بفر زون میں بھی فائرنگ نے ایک شخص کی جان لے لی۔ علی الصبح بلدیہ ٹاؤن یوسف گوٹھ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ بلدیہ اتحاد ٹاؤن میں بھی علی الصبح فائرنگ سے ایک خاتون زخمی ہوگئی۔