کراچی میں ٹارگیٹڈ آپریشن نہیں بلکہ ٹارگیٹڈ کارروائی ہو رہی ہے، رحمان ملک

rehman malik

rehman malik

کراچی : (جیو ڈیسک) مشیر داخلہ رحمان ملک کا کہنا ہے کہ کراچی میں قیام امن کے لئے دوسرے صوبوں سے فورس منگوانی پڑی تو منگوائیں گے۔کراچی آمد کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وفاقی مشیر داخلہ رحمان ملک کا کہنا تھا کہ کراچی میں بہت سی مافیا کام کر رہی ہیں، امن وامان کی مکمل ذمہ داری صوبائی حکومت پر ہے، وفاق صرف گائیڈ لائن ہی دے سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں ٹارگیٹڈ آپریشن نہیں بلکہ ٹارگیٹڈ کارروائی ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کی صورتحال پر صدر اور وزیر اعظم کو بھی تشویش ہے۔

سینیٹر رضا ربانی کی رہائشگاہ پر ان کے والد کی تعزیت کرنے کے بعد وفاقی مشیر داخلہ رحمان ملک نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ چودھری نثار نیم خوابی کیفیت کا شکار ہیں، اگر چوہدری نثار کی ریاض ملک سے ذاتی دشمنی ہے تو اس کا اظہار قومی سطح پر نہیں کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ملک ریاض نے خود قرآن پر ہاتھ رکھ کر کہا ہے کہ ارسلان افتخار کیس میں حکومت کا کوئی عمل دخل نہیں ہے۔ رحمان ملک کا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف کی سیاست میں شائستگی تھی تاہم چوہدری نثار اور شہباز شریف کی وجہ سے ان کی سیاست پر گہرے اثرات مرتب ہوئے ہیں۔