کراچی میں 8 افراد کی زندگی کے چراغ گل

Karachi Firing

Karachi Firing

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں فائرنگ کے واقعات میں مزید 8 افراد کی زندگی کے چراغ گل ہو گئے ، سپیشل انوسٹی گیشن یونٹ ایسٹ نے نے بینک ڈکیتیوں میں ملوث پولیس اہلکار سمیت3 ملزموں کو گرفتار کر لیا۔

ماڑی پور کے علاقے میں فائرنگ سے قدرت اللہ جاں بحق اور شفو خاں زخمی ہو گیا، پولیس نے واقعے کے بعد ذاکر نامی ملزم کو گرفتار کر لیا اورنگی ٹاؤن میں فائرنگ کر کے ظہیر کو قتل اور حشمت کو زخمی کردیا گیا۔

ابرہیم حیدری میں اقبال گولیوں کا نشانہ بنا،جمشید روڈ پر فائرنگ سے ندیم جاں بحق ہوا۔ دھوبی گھاٹ اور لیاری میں فائرنگ کر کے 2 افراد کی زندگی کے چراغ گل کر دئیے گئے۔نیو کراچی دعا چوک کے قریب موٹر سائیکل سواروں اندھا دھند فائرنگ سے 4 افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں اسلم اور ندیم دوران علاج دم توڑ گئے ہیں۔