حکومت تحفظ فراہم کرنے میں ناکام، کوئٹہ میں ایک اور ڈاکٹر اغوا

Doctor Strike

Doctor Strike

کوئٹہ(جیوڈیسک) ڈاکٹروں کے اغوا کا مسئلہ سنگین صورتحال اختیار کر گیا۔ ایک اور ڈاکٹر کو اغوا کرلیا گیا. سرکاری ہسپتالوں میں 55 ویں روز بھی ہڑتال سے ڈاکٹرز اورمریض دونوں پریشان ہیں۔

کوئٹہ میں ایک کے بعد دوسرے ڈاکٹر کے اغوا کا سلسلہ نہیں رک سکا۔ ڈاکٹر سعید کو بازیاب ہوئے 13 روز بھی نہیں گزرے کہ سریاب لنگ بادینی روڈسیمسلح افراد نے ڈاکٹر عبدالعزیز کواغوا کرلیا اور اس کی گاڑی مشرقی بائی پاس پر چھوڑکر اسے ساتھ لے گئے۔ اس واقعہ کے بعد اس کے گھروالے شدید ذہنی کوفت سے دوچارہیں۔

ڈاکٹرکے اغوا کے بعد ہیلپر آئی ہسپتال کا عملہ بھی پریشان ہے اور دیگر ڈاکٹر مزید الجھن کا شکار ہیں۔ وہ حکومت سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ انہیں تحفظ فراہم کیا جائے اور ہڑتال کے حوالے سے جو بھی پی ایم اے فیصلہ کرے گی وہ اس پر عمل کریں گے۔ واضح رہے کہ گذشتہ دوسالوں کے دوران اغوا کونے والے ڈاکٹرزکی تعداد 17 ہوگئی اور اکثر تاوان کی ادائیگی کے بعد بازیاب ہو کر آئے ہیں۔