کراچی : پانی کے ٹینک سے تین لڑکیوں کی لاشیں برآمد

karachi

karachi

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاون میں مکان سے تین لڑکیوں کی لاشیں ملی ہیں، لاشیں عباسی اسپتال منتقل کر دی گئیں۔ اورنگی ٹاون دس نمبر میں پانی کے ٹینک سے تین لڑکیوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں،، انہیں سارا، لبنی اور عظمی کے نام سے شناخت کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مکان سے تعفن اٹھنے پر اہل محلہ نے پولیس کو اطلاع دی جس کے بعد گھر میں واقع پانی کے ٹینک سے تین لڑکیوں کی لاشیں مل گئیں۔ لاشیں عباسی شہید اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔۔ پولیس واقعہ کی تفتیش کر رہی ہے۔