لکی مروت : تین غیر ملکیوں سمیت پانچ مشتبہ افراد گرفتار

lucky marwat

lucky marwat

لکی مروت : لکی مروت کے علاقے پیزو بازار سے سیکیورٹی فورسز اور پولیس نے تین غیر ملکیوں سمیت پانچ مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا۔ ذرائع کے مطابق دو غیر ملکیوں کا تعلق آذر بائیجان اور ایک کا تعلق روس سے ہے۔ جبکہ دیگر دو افراد شمالی وزیرستان اور لکی مروت سے ہیں۔ گرفتار ہونے والے شمالی وزیرستان سے آرہے تھے کہ پیزوبازار سے ایک کار سے گرفتار کرلے گئے۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ تمام افراد برقعہ پوش تھے اور ان سے کچھ دستاویزات بھی برآمد ہوئی ہیں۔ تمام افراد کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔