کراچی پولیس کی کارروائی، مبینہ طالبان دہشت گرد گرفتار

karachi

karachi

کراچی کے علاقے پاپوش نگر سے پولیس نے مبینہ طالبان کو مقابلے کے بعد گرفتار کر کے اس کے قبضے سے خودکش جیکٹ اور پستول برآمد کرلیا۔ جبکہ فائرنگ کے واقعات میں 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔  پولیس کے مطابق گرفتار ملزم آصف اللہ کو پاپوش میں واقع اشرف کمیونٹی سینٹر کے قریب روکنے کی کوشش کی جس پر ملزم نے پولیس پر فائرنگ کردی جوابی فائرنگ کے بعد پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق ملزم کراچی میں محرم الحرام کے دوران کسی مقام پر خود کش دھماکہ کرنے کی منصوبہ کررہا تھا جبکہ شو مارکیٹ، نارتھ ناظم آباد، اورنگی ٹان اور اتحاد ٹان میں فائرنگ کے واقعات میں 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔